اردو خبریں اور تبصرے

تازہ تر ین

loading...

اتوار، 12 اپریل، 2020

عوامی مسائل کا فوری حل ، وزیر اعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا، 10 وفاقی وزارتوں کے 24 اداروں کے لیے ایس او پیز تیار




اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس کے پیش نظر عوامی مسائل کے سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے کھلی کچہریوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔وزیرِ اعظم آفس کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر 10 وفاقی وزارتوں کے 24 اداروں کے لیے ایس او پیز تیار کر لی گئی ہیں۔وزیرِ اعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایس او پیز کی منظوری دے دی ہے، پی ایم ڈلیوری یونٹ نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے اعلیٰ افسران کو ہدایات جاری کر دی ہے۔وزیرِ اعظم نے پی ایم ڈلیوری یونٹ کو کھلی کچہریوں کو مانیٹر کرنے کی
ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے۔وزیرِ اعظم آفس کے مطابق کورونا کی صورتِ حال کے پیشِ نظر فی الحال آن لائن کچہریوں کی اجازت ہو گی، جس کے لیے سوشل میڈیا، ریڈیو، مقامی کیبل ٹی وی اور ویڈیوکانفرنس کا استعمال کیا جا سکے گا۔وزیرِ اعظم آفس کا کہنا ہے کہ یکم مئی کے بعد کورونا وائرس کی صورتِ حال کا جائزہ لے کر آئندہ کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔وزیرِ اعظم آفس کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے یہ کھلی کچہریاں مستقل بنیادوں پر کام کریں گی۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید خبریں