JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.

ہوم

کرونا وائرس کے باعث پاکستان کے 10علاقے انتہائی خطرناک قرار دے کر مکمل سیل کر دیئے گئے




اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کرونا وائرس ملک میں تیز ی کیساتھ پھیلتا جارہا ہے، متاثرین کیساتھ ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلائو کے خدشات کے پیش نظر لاہور کے 10علاقوں کو انتہائی خطرناک قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارلحکومت ملک کا سب سے متاثرہ شہر قرار دیدیا گیا ہے، اب تک 800سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں ۔ شہر کے 10علاقوں کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے مکمل سیل کر دیا گیا ہے ، ان علاقوں میں لوگوں کی نقل و حرکت ،
داخلے اور اخراج پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے ۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نےبتایا ہے کہ وائرس سے متاثرہ افراد تشویشناک نہیں ، ایک کروڑ دس لاکھ کی آبادی کے صوبہ میںوائرس سے ابھی تک 19اموات ہوئیں ہیں جو مغربی ممالک کی نسبت بہت کم ہیں ۔ دوسری جانب کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے کراچی کی 12 یوسیز سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق 12 یوسیز میں نہ کسی شخص کو جانے کی اجازت ہوگی نہ باہر آنے کی، ان علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی نفری تعینات رہے گی۔ اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ان یوسیز میں 149 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اس وجہ سے ان بارہ یوسیز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ متعلقہ یوسیز میں نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ان ہی یوسیز میں اموات بھی ہوئی ہیں، متعلقہ یوسیز میں پولیس اور رینجرز کو تعینات کیا جائیگا۔ ترجمان سندھ نے کہا کہ کھانے کی اشیاء اور ادویات کے لئے ان یوسیز کے شہری نکل سکتے ہیں۔


نامای میلپیغام

Post Top Ad

اشتہار
اشتہار

تازہ تر ین

آن لائن سرمایہ کاری

Enter your email address

Delivered by FeedBurner

انٹرٹینمنٹ‎

انٹرٹینمنٹ‎

تازہ ترین

اشتہار

Recent

تبصرے