JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.

ہوم

وزیراعظم عمران خان نے غریب ممالک کا مقدمہ جیت لیا، ایشین بینک نے 20 ارب ڈالرز وائرس ریسکیو پیکج کا اعلان کر دیا




اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشین بینک کی جانب سے ترقی پذیر ممالک کے لئے 20 ارب ڈالر وائرس ریسکیو پیکیج کا اعلان کر دیا گیا، ایشیائی ترقیاتی بینک نے نجی شعبوں کے لئے 2 ارب ڈالر اور بجٹ خسارے کے لئے 13ارب ڈالر مختص کیے ہیں۔ ان ترقی پذیر ممبر ممالک میں افغانستان سے میانمار اور بھارت سے چین تک کے ملک شامل ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ترقی پذیر ممبر ممالک کے نجی شعبے کیلئے 2 ارب ڈالر رکھے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ اٹھارہ مارچ کو ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ترقی پذیر ممبر ممالک کے لئے 6.5
ارب ڈالر کے مالی تعاون کا اعلان کیا گیا تھا،اس پیکج میں 2.5 ارب ڈالر رعایتی قرضے بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روزعالمی برادری سے ترقی پذیر ممالک کیلئے ریلیف پیکج دینے کی اپیل کی تھی۔وزیراعظم کے اس خطاب کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے وائرس ریسکیو پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔


نامای میلپیغام

Post Top Ad

اشتہار
اشتہار

تازہ تر ین

آن لائن سرمایہ کاری

Enter your email address

Delivered by FeedBurner

انٹرٹینمنٹ‎

انٹرٹینمنٹ‎

تازہ ترین

اشتہار

Recent

تبصرے