JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.

ہوم

وزیراعظم کی اپیل کام کر گئی ،کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بہترین موقع مل گیا آئی ایم ایف نے دنیا کے 25 غریب ممالک کیلئےانتہائی شاندار اعلان کر دیا




کراچی(این این آئی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے انتظامی بورڈ نے کوروناوائرس کی وباء سے نمٹنے کی کوششوں کے سلسلے میں دنیا کے 25 غریب ممالک کیلئے قرضوں کی ادائیگی میں سہولیات فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالیناجوارگیوا نے منگل کوایک بیان میں کہاہے کہ دنیاء کے 25 ممالک کیلئے قرضوں کی ادائیگی میں سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ یہ ممالک اپنے محدود وسائل کو کوروناوائرس کی وباء سے نمٹنے کی کوششوں کیلئے استعمال میں لاسکے۔آئی ایم ایف نے جن ممالک کیلئے قرضوں کی ادائیگی میں سہولت فراہم کی ہے ان میں
سے بیشترافریقی ممالک ہیں تاہم اس فہرست میں افغانستان،یمن، نیپال اورہیٹی بھی شامل ہیں۔آئی ایم ایف کے انتظامی بورڈ کے فیصلے کے تحت ان ممالک کو یکم مئی 2020ء سے جون 2021 تک قرضوں کی ادائیگی میں سہولت فراہم کی گئی ہے۔اس ضمن میں مالی معاونت آئی ایم ایف کے آفات کومحدودکرنے کے ضمن میں قائم ریلیف فنڈ(سی سی آرٹی) سے فراہم کی جائیگی۔اس فنڈ کاقیام 2015 ء میں ایبولا وباء کے دوران عمل میں لایاگیاتھا۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے عالمی برادری سے درخواست کی کی تھی کہ وہ غریب ممالک کیساتھ قرضوں میں نرمی اختیار کریں تاکہ وہ اپنی عوام کو بھوک سے مرنے سے بچا سکیں ۔


نامای میلپیغام

Post Top Ad

اشتہار
اشتہار

تازہ تر ین

آن لائن سرمایہ کاری

Enter your email address

Delivered by FeedBurner

انٹرٹینمنٹ‎

انٹرٹینمنٹ‎

تازہ ترین

اشتہار

Recent

تبصرے