اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4695 ہوگئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 66 ہوچکی ہے ، اب تک 727 صحت یاب ہوچکے ہیں۔
جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 478 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 284 میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 4 ہزار 695ہوگئی ہے۔مجموعی طورپر 54,706 ٹیسٹ کیے گئے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 افراد کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 45 کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 66 ہوگئی ہے۔
حکام کے مطابق اب تک پنجاب میں 2287،سندھ 1214، بلوچستان 219، خیبر پختونخوا میں 620، آزاد کشمیر 33، اسلام آباد میں 107 اور گلگت بلتستان میں 215 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔