اردو خبریں اور تبصرے

تازہ تر ین

loading...

ہفتہ، 11 اپریل، 2020

مشیر وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائے جانےوالے شہزاد ارباب دوبارہ کابینہ میںشامل ، فیصلہ کر لیا گیا


چینی بحران سے متعلق ایف آئی اے کی انکوائری رپورٹ کے بعد مشیر وزیراعظم کے عہدے سے
 ہٹائے جانے والے شہزاد ارباب کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصارعباسی کی رپورٹ میں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ اس بار شہزاد ارباب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے طور پر خدمات انجام دیں گے ۔ انصارعباسی کی رپورٹ میں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شہزاد ارباب کو جہانگیر ترین کے ساتھ قریبی وابستگی کی وجہ 

سے یا چینی بحران کی وجہ سے نہیں ہٹایا گیا تھا بلکہ اس
وجہ یہ ہے کہ وزیراعظم بابر اعوان کو ایڈجسٹ کرنا چاہتے تھے۔ذرائع کے مطابق شہزاد ارباب کو اب وزیراعظم کے معاون خصوصی کی حیثیت سے واپس لایا جا رہا ہے اور انہیں وفاقی وزیر کا درجہ ملے گا۔وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی نےقومی موقر نامے کو بتایا تھا کہ شہزاد ارباب کو جہانگیر ترین کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے ہٹا دیا گیا تھا ۔شہزاد ارباب کابینہ کے واحد رکن تھے جنہیں چینی بحران سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ کے بعد کابینہ سے نکالا گیا جب کہ باقی افراد کے قلمدان تبدیل کئے گئےتھے۔ایف آئی اے کی انکوائری رپورٹ میں براہ راست یا بالواسطہ نامزد افراد میں مشیر صنعت و تجارت رزاق داؤد، وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی خسرو بختیار اور جہانگیر ترین شامل تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید خبریں