اسلام آباد ( آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرسے کے حوالے سے آج بین الاقوامی کمیونٹی سے خطاب کیا ،اس دوران انہوں نے ٹریک سوٹ پہن رکھا تھا جسے دیکھ کر لوگ حیران ہو گئے ۔وزیراعظم کے ٹریک سوٹ پہننے پر صحافی طلعت حسین بھی میدان میں آگئے اور عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرصحافی نے وزیراعظم کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ٹریک سوٹ پہن کر وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں جبکہ اسی ٹریک سوٹ میں بین الاقوامی کمیونٹی سے بھی خطاب کر رہے ہیں ۔ان تصاویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ بین الاقوامی سربراہان ہوں یا اپنی قوم اور کابینہ، عمران خان سب کو ایک ہی ٹریک سوٹ سے ہانکتے ہیں۔ یہ ہوتا ہے قائد۔ اس کو کہتے ہیں خاص انداز جو دنیا کا کوئی لیڈر نہیں اپنا سکتا۔
بین الاقوامی سربراہان ہوں یا اپنی قوم اور کابینہ، عمران خان سب کو ایک ہی ٹریک سوٹ سے ہانکتے ہیں۔ یہ ہوتا ہے قائد۔ اس کو کہتے ہیں خاص انداز جو دنیا کا کوئی لیڈر نہیں اپنا سکتا۔
2,647 people are talking about this
واضح رہے کہ اپنے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم کورونا کے حوالے سے 2 طرح کا رد عمل دیکھ رہے ہیں، ایک رد عمل ترقی یافتہ جبکہ دوسرا رد عمل ترقی پذیر ممالک نے ظاہر کیا ہے۔ ترقی پزیر ممالک میں وائرس سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ معاشی مشکلات کے ساتھ نمٹنا بہت مشکل ہے، یہاںایک طرف لوگ کورونا سے مر رہے ہیں اور دوسری طرف بڑا چیلنج لوگوں کو بھوک کی وجہ سے مرنے سے بچانا ہے۔انہوں نے بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور عالمی مالیاتی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کو درپیش مشکلات میں کمی کیلئے قرضوں کے حوالے سے ایسا کوئی قدم اٹھائیں جس سے انہیں کورونا کے خلاف لڑنے میں سہولت مہیا ہو سکے۔
