اردو خبریں اور تبصرے

تازہ تر ین

loading...

اتوار، 12 اپریل، 2020

حکومت کا رات کی تاریکی میں خاموشی کے ساتھ کسی کی عزت نفس مجروح کیے بغیر راشن مستحقین تک پہنچانے کا شاندار فیصلہ





اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ این اے 156اور 157میں ٹائیگر فورس تشکیل دی ہے،رضاکاروں کی فورس، رات کی تاریکی میں خاموشی کیساتھ، کسی کی عزت نفس مجروح کیے بغیر راشن مستحقین تک پہنچائے گی،سیاست سے بالاتر ہو کر، ایک کروڑ بارہ لاکھ مستحق خاندانوں میں یہ امدادی رقوم تقسیم کی جا رہی ہیں، اگلے مرحلے میں پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر ترتیب دیے گئے انصاف امداد پیکج 'کے تحت 25 لاکھ خاندانوں کو فی کس 12000، تقسیم کیے جائیں گے اور یہ بھی مکمل. طور پر سیاست سے بالا تر
ہو گا۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ملتان کے حلقہ این اے 156 اور این اے 157 میں عوام کی خدمت کیلئے ہم نے یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر رضا کار فورس(ٹائیگر فورس) تشکیل دی ہے،ابھی اس فورس میں شامل رضاکاروں کی تصدیق کا عمل جاری ہے،یہ رضاکاروں کی فورس، رات کی تاریکی میں خاموشی کیساتھ، کسی کی عزت نفس مجروح کیے بغیر راشن مستحقین تک پہنچائے گی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے احساس پروگرام کے تحت 144 ارب کی خطیر رقم مختص کی ہے،پہلے مرحلے میں، 12000 روپے فی خاندان تقسیم کیے جا رہے ہیں،سیاست سے بالاتر ہو کر، ایک کروڑ بارہ لاکھ مستحق خاندانوں میں یہ امدادی رقوم تقسیم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگلے مرحلے میں پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر ترتیب دیے گئے انصاف امداد پیکج 'کے تحت 25 لاکھ خاندانوں کو فی کس 12000، تقسیم کیے جائیں گے اور یہ بھی مکمل. طور پر سیاست سے بالا تر ہو گاانہوں نے کہاکہ اللہ تعالی ہماری اس کاوش کو قبول فرمائے اور ہمیں ہمت عطا فرمائے کہ ہم ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید خبریں