JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.

ہوم

بھارت میں کورونا کس کی وجہ سے پھیل رہا ہے؟ سلمان خان کا ویڈیو پیغام سب کی توجہ کا مرکز بن گیا




ممبئی (این این آئی)بھارت کے سپر اسٹار سلمان خان نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے ساتھ ہی انہوں نے لاک ڈائون اور پابندیوں پر عمل نہ کرنے والے بھارتیوں پر سخت برہمی کا بھی اظہار کیا ہے۔ایک وڈیو پیغام میں سلمان خان نے کہا ہے کہ بھارت میں چند جوکروں کی وجہ سے یہ بیماری پھیلے جا رہی ہے، دعا کرو کہ وہ نوبت نہ آئے کہ آپ کو سمجھانے کے لئے فوج بلائی جائے۔سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے پیغام میں مایوسی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس
کو کورونا ہو رہا ہے وہ اسپتال سے بھاگ رہا ہے۔ پر بھاگ کے جائو گے کہاں۔ کورونا وائرس امیر غریب یا عمر نہیں دیکھتا۔ جن لوگوں کے دماغ میں چل رہا ہے کہ ہمیں کورونا نہیں ہوگا وہ بھارت کے ڈھیر سارے لوگوں کو لے کر چل بسیں گے۔سلمان خان نے مزید کہا کہ ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو گھروں سے نہیں نکلتے تھے لیکن لاک ڈائون میں انہوں نے گھروں سے نکلنا شروع کر دیا ہے۔ شہریوں کی ڈیوٹی ہے کہ گھروں پر بیٹھیں لیکن وہ ایسا نہیں کر رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چند لوگوں کی وجہ سے پورا بھارت لمبے وقت کے لیے گھر پر بیٹھے گا۔ اگر آپ کے اقدامات صحیح ہوتے تو اب تک یہ لاک ڈاون ختم ہو چکا ہوتا۔


نامای میلپیغام

Post Top Ad

اشتہار
اشتہار

تازہ تر ین

آن لائن سرمایہ کاری

Enter your email address

Delivered by FeedBurner

انٹرٹینمنٹ‎

انٹرٹینمنٹ‎

تازہ ترین

اشتہار

Recent

تبصرے