پی آئی اے کا خصوصی جہاز چین سے طبی سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیا،سامان میں عطیہ میں ملے 50وینٹی لیٹرز بھی شامل ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پی آئی اے کا خصوصی جہاز چین سے طبی سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیا،سامان میں عطیہ میں ملے 50وینٹی لیٹرز بھی شامل ہیں، ترجمان کے مطابق سامان میں 68ہزار660میڈیکل اورایک لاکھ60ہزار نان میڈیکل ماسک شامل ہیں اس کے علاوہ 20ہزار320حفاظتی لباس، تھرمامیٹرز،گاگلزاور سینی ٹائزر بھی شامل ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عطیہ کردہ سامان این ڈی ایم اے کیلئے ہے۔