اسلام آباد ( آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر سے خطاب کا امکان ہے جبکہ وہ اقوام متحدہ کے نام اہم پیغام بھی ریکارڈ کروائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ سے خصوصی ویڈیو پیغام میں قرض کی ری سٹرکچرنگ کا معاملہ اٹھائیں گے ، عمران خان ترقی پذیر ممالک کیلئے قرضوں میں سہولت کا مطالبہ کر سکتے ہیں ۔ وزیراعظم کا کہناتھا کہ قرضوں میں جکڑے ممالک کورونا سے مقابلہ نہیں کر سکیں گے ۔عمران خان نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کو خط لکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاہم اس کے علاوہ ان کے خطاب کا بھی امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔
یاد رہے کہ دنیابھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افرادزندگی کی بازی ہار چکے ہیں ، پاکستان میں بھی مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ 86 افراد انتقال کر گئے ہیں ۔