اردو خبریں اور تبصرے

تازہ تر ین

loading...

پیر، 13 اپریل، 2020

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کیلئے گندم کی فراہمی ای سی سی نے بڑے فیصلے کی منظوری دیدیا




کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاسکو ذخائر سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کیلئے دو لاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم مختص کرنے کی منظوری دیدی۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث ملک میں خوراک کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت غذائی تحفظ اور تحقیق کی طرف سے  ملک میں گندم کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی کمیٹی نے وزارت غذائی تحفظ کی سفارش تسلیم کرتے ہوئے پاسکو زخائر سییوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کیلئے دو لاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم
مختص کرنے کی منظوری دی۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر اس گندم پیکج پر عملدرآمد کیلئے 8 ارب 69کروڑ روپے لاگت آئے گی حکومت نے کورونا وائرس کے دوران عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کیلئے 50 ارب روپے کے پیکیج کی پہلے ہی منظوری دی ہوئی ہے پیکیج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا کا تھیلا 800 روپے میں ملے گا۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید خبریں