JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.

ہوم

فخر عالم کا مسلمانوں کیلئے اہم پیغام



لاہور (این این آئی) معروف گلوکار، اداکار و میزبان فخر عالم نے اِس آزمائش سے بھرے وقت میں سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے لیے پیغام جاری کردیا۔گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار، اداکار و میزبان فخر عالم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالیٰ ہر جگہ موجود ہے۔فخر عالم نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ ہماری تمام دْعائوں کو سنتا ہے پھر چاہے ہم کسی بھی جگہ سے دْعا کریں۔گلوکار، اداکار و میزبان نے لکھا کہ ’اگر آپ ایک سچے مومن اور ایک ایماندار مسلمان ہیں تو اللہ تعالیٰ ا?پ کی
اْن دعائوں اور نمازوں کو بھی ضرور قبول کرے گا جو آپ اپنے گھر سے اْس کی محبت میں ادا کر رہے ہیں۔‘اْنہوں نے لکھا کہ ’یاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ ہر ایک انسان کے دل میں کیا ہے۔ہم سیاسی تعصب کو ترک کیے بغیر کورونا سے نہیں لڑ سکیں گے۔فخر عالم نے اپنے اِس ٹوئٹ میں دو ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے StayHome اور StaySafe۔اْن کے اِس ٹوئٹ کو اْن کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔سلمان علی نامی صارف نے فخر عالم کے ٹوئٹ پر لکھا کہ آپ نے بالکل ٹھیک کہا ہے اور یہ مناسب وقت ہے کہ ہم اپنے گھروالوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کریں تاکہ ہمیں دیکھ کر ہمارے بچوں کو بھی اسلام کے بارے میں معلومات ہوسکے۔‘فوزیہ نامی صارف نے لکھا کہ ’بے شک اللہ تعالیٰ ہر جگہ، ہر وقت موجود ہے۔‘


نامای میلپیغام

Post Top Ad

اشتہار
اشتہار

تازہ تر ین

آن لائن سرمایہ کاری

Enter your email address

Delivered by FeedBurner

انٹرٹینمنٹ‎

انٹرٹینمنٹ‎

تازہ ترین

اشتہار

Recent

تبصرے