JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.

ہوم

سعودی عرب کی مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی پر پابندی کا اعلان کر دیا گیا




اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی پر پابندی لگا دی گئی ،سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب کی مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ لوگوں کو نماز تراویح گھروں میں ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔دوسری جانب سعودی عرب کی جدہ گورنری ، جدہ بلدیہ ، وزارت صحت ، وزارت تجارت، تعلیم اور جدہ گورنریٹ پولیس کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی نے کرونا کی وائرس سے نمٹنے کے
لیے جدہ میں کام کرنے والے غیر عارضی طور پرجدہ کے 12 اسکولوں میں منتقل کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جدہ گورنری کے میونسپلٹی کے ترجمان محمد البقمی نے وضاحت کی کہ اعلی حکام کی ہدایت کے مطابق 12 سے زیادہ سرکاری اسکولوں کو عارضی طورپر رہائش گاہوں میں تبدیل کیا گیا ہے اور ان میں مزدوروں کو رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہ کہ امارہ مکہ مکرمہ کے علاقے کی ہدایت پر بنائی گئی کمیٹی نے جدہ میں مزدور ہاسنگ کمپلیکس کے لیے 531 مقامات کی مانیٹرنگ کی ہے۔ ان رہائش گائوں میں 330 کا وزٹ کرلیا گیا ہے جبکہ باقی کا بعد میں کیا جائے گا۔سعودی عہدیدار نے بتایا کہ 53،280 مزدوروں اور غیرملکی ملازمین کا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔ تاہم ان میں کسی کا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا ہے۔


نامای میلپیغام

Post Top Ad

اشتہار
اشتہار

تازہ تر ین

آن لائن سرمایہ کاری

Enter your email address

Delivered by FeedBurner

انٹرٹینمنٹ‎

انٹرٹینمنٹ‎

تازہ ترین

اشتہار

Recent

تبصرے