JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.

ہوم

خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ صبا قمرکا موبائل فون ہیک لیکن پھر ہیکرز نے کیاحرکت کی؟




لاہور( آن لائن)ایک طرف موبائل فون جدت اور سہولت کی سب سے عمدہ مثال ہے تو دوسری طرف نجی معلومات کی لیکج کا خطرہ بھی سرپرمنڈلاتا رہتا ہے خصوصا ان شخصیات کیلئے جو کسی بھی شعبے میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ ایسا ہی ایک حیران کن واقعہ صبا قمر کے ساتھ پیش آیا ہے جن کا موبائل فون ہیک کرلیاگیااور پھر اس کے بعد ہیکرز نے ان کی منیجر مشعل چیمہ سے رابطہ کیا۔
مشعل کے مطابق انہیں صبا کے نمبر سے دس بار کال کی گئی لیکن جب وہ فون اٹینڈ کرتیں آگے کوئی نامعلوم شخص بول رہا ہوتا تھا انہوں نے اس کی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ شخص فون بند کرگیا۔مشعل نے لکھا کہ کالز کرنے والے نے انہیں بتایا کہ اسے صبا کا موبائل اس پارک سے ملا ہے جہاں اداکارہ جاگنگ کرتی ہیں۔
مشعل کے بقول انہوں نے اس صورتحال پر صبا سے رابطہ کیاتاہم صبا کا کہنا تھا کہ وہ گھر پر ہیں اور فون کے پاس ہے۔ پرائیویسی میں مداخلت کرنے پر صبا نے انتہائی افسوس کا اظہارکیاہے،
تاہم یہ واضح نہیں کیاگیا کہ آیا انہوں نے اس حوالے سے متعلقہ حکام کو کوئی درخواست دی ہے یا نہیں۔
ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’مات‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ صبا قمراس وقت پاکستان کی صف اول کی ادکاراوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہیں۔
وہ سوشل میڈیا پر اپنی مصروفیات اپنے مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔ 
صبا کا یہاں ایک دلکش انداز دیکھا جاسکتا ہے۔
صبا قمر کا ایک اور خوبصورت پوز۔ 
صبا کی ایک اور خوبصورت تصویر
صفائی اور تنہائی کی کا خیال رکھیے۔

نامای میلپیغام

Post Top Ad

اشتہار
اشتہار

تازہ تر ین

آن لائن سرمایہ کاری

Enter your email address

Delivered by FeedBurner

انٹرٹینمنٹ‎

انٹرٹینمنٹ‎

تازہ ترین

اشتہار

Recent

تبصرے