JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.

ہوم

کیا شوکت خانم ہسپتال واقعی کورونا وائرس ٹیسٹ کے پیسے وصول کر رہا ہے؟حقیقت سامنے آگئی




لاہور( آن لائن )سوشل میڈ یا پر دعوی کیا جا رہا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال کوروناوائرس ٹیسٹ کے پیسے وصول کر رہاہے لیکن عمران خان کی جانب سے بنائے جانے والے اس ہسپتال سے متعلق یہ افواہیں گمراہ کن ہیں کیونکہ شوکت خانم ہسپتال ٹیسٹ کے پیسے وصول نہیں کر رہا ،نہ صرف ہسپتال انتظامیہ بلکہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی اس افواہ کی تردید کی ہے۔شوکت خانم ہسپتال صرف مخیر حضرات سے ٹیسٹ فیس وصول کر رہا ہے ۔
تفصیل کے مطابق رواں سال 16مارچ کو فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں دعوی کیا گیا کہ اگر شوکت خانم خیراتی ادارہ ہے تو ،کورونا وائرس ٹیسٹ کے نو ہزار روپے کیوں لیے جا رہے ہیں ؟یہ پوسٹ 54سو مرتبہ شیئر کی گئی اور اس کے بعد ٹوئٹر پر بھی اس طرح کی افواہیں پھیلنا شروع ہو گئیں ۔شوکت خان ہسپتال نے اس افواہ کی تردید کرتے ہوئے بتا یا کہ ،مریضوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مفت کیے جا رہے ہیں اور ابھی تک حکومت کی طرف سے ملنے والی 440ٹیسٹ کٹس میں سے 300ٹیسٹ کٹس استعمال کی جا چکی ہیں ۔25مارچ کو بھی شوکت خانم ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ وہ ٹیسٹ مفت کر رہی ہے ۔1اپریل کو ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ فیس بالکل مفت ہے لیکن جو مریض ٹیسٹ کی قیمت ادا کرنے کی حیثیت رکھتے ہیں وہ پیسے عطیہ کریں ۔جو لوگ حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق مفت ٹیسٹنگ سروس حاصل نہیں کر سکتے وہ بھی ٹیسٹ کی قیمت ادا کریں گے ۔


نامای میلپیغام

Post Top Ad

اشتہار
اشتہار

تازہ تر ین

آن لائن سرمایہ کاری

Enter your email address

Delivered by FeedBurner

انٹرٹینمنٹ‎

انٹرٹینمنٹ‎

تازہ ترین

اشتہار

Recent

تبصرے