اردو خبریں اور تبصرے

تازہ تر ین

loading...

ہفتہ، 11 اپریل، 2020

حریم شاہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خواہش مہنگی پڑگئی




کراچی (این این آئی)متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خواہش مہنگی پڑگئی۔مختلف سیاسی وزرا کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی متنازع سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ نے اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’’ہیلو ڈونلڈ ٹرمپ میں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار ہوں۔ کیا آپ میرے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟‘‘تاہم حریم شاہ کے اس ٹوئٹ کو سوشل میڈیا صارفین
کی جانب سے زیادہ پسند نہیں کیا گیا اور کئی لوگوں نے تو ان کا مذاق اڑایا اور ان کے لیے نازیبا جملے بھی استعمال کیے۔ ایک صارف نے مذاقاً حریم شاہ کی حمایت کرتے ہوئے دیگر صارفین کو کہا مذاق نہیں اڑائیں اس ٹک ٹاک کے لیے میری پوری سپورٹ حریم شاہ کے ساتھ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید خبریں