اردو خبریں اور تبصرے

تازہ تر ین

loading...

ہفتہ، 11 اپریل، 2020

صبا قمر کا فون ہیک، انجان شخص کی جانب سے مینجر کو کالز موصولکال کرنے والا شخص ہر بار کونسا سوال پوچھتا تھا ؟کال کاٹ دیتا




لاہور (این این آئی)نامور اداکارہ صبا قمر کا موبائل فون ہیک کرلیا گیا جس کے بعد اداکارہ کے موبائل فون سے کئی لوگوں کو کالز موصول ہونا شروع ہوگئیں۔اداکارہ کے موبائل ہیک ہونے کی خبر ان کی مینجر معشال چیمہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔معشال چیمہ کے مطابق انہیں صبا قمر کے نمبرز سے کئی کالز موصول ہوئیں، اس دوران فون پر ان سے کسی انجان شخص نے بات کی، حیران کن بات یہ تھی کہ اس دوران صبا قمر کے پاس ان کا فون موجود تھا۔معشال نے بتایا کہ مجھے صبا قمر کے فونز سے تقریباً 10 کالز موصول ہوئیں،
کال پر اس انجان شخص نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں مشی بات کررہی ہوں۔معشال چیمہ کے مطابق اس شخص کا کہنا تھا کہ اسے صبا قمر کا فون ایک پارک سے ملا اور پوچھنے پر کہ اس نے فون کس طرح استعمال کیا تو اس پر اس شخص نے بتایا کہ جب اسے فون ملا تو وہ لاک نہیں تھا، جب اس سے پوچھا وہ اس وقت کہا ںہے تو وہ بار بار یہی سوال کرتا رہا کہ کیا یہ صبا قمر کا نمبر ہے جس پر مجھے غصہ آگیا جس کے بعد اس شخص نے کال کٹ کردی۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران صبا قمر اپنے گھر میں موجود تھیں اور یہ سوچ کر انہیں بیحد حیرانی ہوئی کہ کوئی ان کا فون کس طرح استعمال کررہا تھا۔معشال چیمہ کے مطابق صبا قمر کا نمبر کسی ہاؤس پارٹی ایپ کے ذریعے ہیک کیا گیا، لاک ڈاؤن کے دوران اس ایپ کے استعمال میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید خبریں