JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.

ہوم

شاہد آفریدی کو شیر جبکہ گوتھم گھمبیر کو کتے سے تشبیہ ، آسٹریلوی صحافی نے حیرت انگیز بات کر دی



میلبورن (آن لائن) آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈ مین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک کتا نقلی شیر سے ڈر کے بھاگ جاتا ہے۔ پی ایس ایل کی کوریج کے دوران مشہور ہونے والے آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈ مین کی پوسٹس طنز و مزاح سے بھرپور ہوتی ہیں، مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں بلکہ ہلکے پھلکے انداز میں کرکٹ کے موضوعات پر با ت کرنا ہوتا ہے، ان کا کہنا ہے میں ہر چیز میں مذاق کا پہلو تلاش کرتا ہوں تاکہ لوگوں کو بورنگ مواد کے درمیان میں تھوڑی تفریح

فراہم کی جاسکے۔انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک سوئے ہوئے کتے کے قریب کوئی نقلی شیر رکھ کر چلا گیا، جیسے ہی کتے کی آنکھ کھلی وہ شیر کو دیکھ کر یوں دم دبا کر بھاگا جیسے کہ شیر اصلی ہو، ڈینس نے کتے پر گھمبیر اور شیر پر آفریدی لکھ دیا اور اس منظر کو ورلڈ کپ 2011ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی سیمی فائنل میچ کے دوران ہونے والی شاہد آفریدی اور گوتھم گھمبیر کی جھڑپ سے جوڑ دیا۔ڈینس نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے معذرت کرتے ہوئے’’اچھا سوری‘‘ بھی لکھا تاکہ کسی کی دل آزاری نہ ہو۔


نامای میلپیغام

Post Top Ad

اشتہار
اشتہار

تازہ تر ین

آن لائن سرمایہ کاری

Enter your email address

Delivered by FeedBurner

انٹرٹینمنٹ‎

انٹرٹینمنٹ‎

تازہ ترین

اشتہار

Recent

تبصرے