میانوالی(مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے معروف گلوکار عطا اللہ عیسٰی خیلوی نے اپنی دکانوں کا کرایہ نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کے اس قابل تعریف اقدام نے لوگوں کے دل موہ لئے ہیں، اس پریشان کن اور کشیدہ صورتحال میں انہوں نے انتہائی مثالی قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کرونا وائرس سے متاثرہ تاجروں کو بڑا ریلیف دے دیا ہے۔ عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے فاطمہ آرکیڈ عیسٰی خیلوی پلازہ کا رواں ماہ کا کرایہ وصول نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے اس عمل کو خوب سراہا جا رہا ہے