JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.

ہوم

مسجد نبویؐ میں انسانی جسم کی حرارت جانچنے والے تھرمل کیمرے نصب کر دیے گئے،ایک ہی وقت میں کتنے افراد کا درجہ حرارت مانیٹر ہو سکے گا؟




ریاض (این این آئی) سعودی حکومت نے کرونا کے خلاف جنگ میں احتیاطی تدبیر کے طور پر مسجد نبویؐ میں تھرمل کیمرے نصب کئے ہیں جن کی مدد سے مسجد میں آنے والے نمازیوں اور زائرین کے جسم کا درجہ حرارت جانچا جا سکے گا۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ کیمرے بیک وقت 25 افراد کے جسم کا درجہ حرارت مانیٹر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان کی مدد سے نو میٹر کی دوری سے آواز اور تصویر کو محفوظ کیا جا سکتا ہے۔تصاویر پر مشتمل ڈیٹا ایک ماہ تک محفوظ رکھا جا سکے گا،
جسے حسب ضرورت ماہرین کو براہ راست بھیجا جا سکتا ہے۔سعودی حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے مسجد حرام اور مسجد نبویؐکے بیرونی احاطے میں نماز ادا کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔ اس کے علاوہ ملک بھر کی مساجد میں نماز جمعہ سمیت باجماعت نمازوں کی ادائی پر بھی پابندی عاید ہے۔مملکت میں کرونا وائرس کے 6380 کنفرم کیسز سامنے آ چکے ہیں جن میں 83 افراد وفات پا چکے ہیں۔ اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 990 ہے۔ سعودی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔


نامای میلپیغام

Post Top Ad

اشتہار
اشتہار

تازہ تر ین

آن لائن سرمایہ کاری

Enter your email address

Delivered by FeedBurner

انٹرٹینمنٹ‎

انٹرٹینمنٹ‎

تازہ ترین

اشتہار

Recent

تبصرے