اردو خبریں اور تبصرے

تازہ تر ین

loading...

پیر، 13 اپریل، 2020

پنجاب کابینہ میں علیم خان کی پھر انٹری صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا




اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس پنجاب میں ہوئی، جہاں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے علیم خان سے وزارت کا حلف لیا۔قومی موقر نامے کی رپورٹ کے مطابق تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شریک تھے، عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ میں شامل ہونے پر علیم خان کو مبارک باد بھی دی۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ علیم خان ایک منجھے ہوئے پارلیمنٹرین اور سیاست دان ہیں۔واضح رہے کہ علیم خان خان نے نیب کیس میں گرفتاری کی وجہ سے
وزارت سے استعفا دیا تھا۔ذرائع کے مطابق علیم خان خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی، جس میں عبدالعلیم خان نے عثمان بزدار کے تحفظات کو دور کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات سے پہلے علیم خان وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید خبریں