JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.

ہوم

امریکہ یکم مئی سے پہلے کھل جائے گا، ٹرمپ نے اپنی عوام کو خوشخبری سنا دی






واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی ریاستوں کے گورنرز کے درمیان لاک ڈان کے خاتمے کے حقوق کے حوالے سے لڑائی جاری ہے تاہم بریفنگ میں انداز گفتگو بدلتے ہوئے صدر نے کہاہے گورنر ذمہ دار ہیں انہیں اس کی ذمہ داری لینی ہوگی اور بہترین کام کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے منصوبہ حتمی مراحل میں ہے اور یہ شاید یکم مئی سے پہلے ہو جائے۔انھوں نے بتایا کہ ہر ریاست کے گورنر کو لاک ڈائون کے خاتمے کا اختیار ہوگا اور
وہ جب تیار ہو ایسا کر سکتے ہیں تاہم وفاقی حکومت ان معاملات پر نظر رکھے گی۔ ہم گورنرز کو جواب بنائیں گے تاہم ہم ان کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جائے کے معاملات ٹھیک رہیں۔تاہم انھوں نے واضح کیا کہ اگر ہم کسی ریاست سے خوش نہیں ہوئے تو ہم انہیں بتائیں گے کہ ہم خوش نہیں ہیں۔


نامای میلپیغام

Post Top Ad

اشتہار
اشتہار

تازہ تر ین

آن لائن سرمایہ کاری

Enter your email address

Delivered by FeedBurner

انٹرٹینمنٹ‎

انٹرٹینمنٹ‎

تازہ ترین

اشتہار

Recent

تبصرے