JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.

ہوم

محکمہ خزانہ نے سرکاری محکموں کےکن ملازمین کو ماہ اپریل کی تنخواہوں میں بونس تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا ؟ جانئے




پشاور(آن لائن) محکمہ خزانہ نے ڈاکٹر ، نرسز ، پیرا میڈیکل ، ریسیکو ، خیبرپختونخوا پولیس سمیت کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن میںکردار ادا کرنے والے سرکاری محکموں کے ملازمین کو ماہ اپریل کی تنخواہوں میں بونس تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرا میڈیکل ،ریسیکو ، خیبر پختونخوا پولیس سمیت کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن میں کردار ادا کرنے والے ملازمین کو اضافی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے محکمہ خزانہ نے اقدامات شروع کردیئے ہیں ملازمین کو ماہ اپریل کی تنخواہ میں بونس تنخواہ کی ادائیگی کی جائیگی خیبر پختونخوا حکومت نے
کرونا وائرس میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے والے صوبائی محکموں کے ملازمین کو ایک مہینے کی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کیا تھا محکمہ خزانہ نے اس ضمن میں اس وقت خدمات سرانجام دینے والے مختلف محکموں کے ملازمین کی تفصیلات طلب کی تھی تاکہ ماہ اپریل کی تنخواہوں میں ادائیگی کی جا سکے محکمہ خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک مہینے کی اضافی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے تفصیلات محکمہ خزانہ کو ارسال کی گئی ہے اور اس حوالے سے مختلف محکموں کے ملازمین کی بنیادی تنخواہ کے تحت ایک مہینے کے بونس دینے کے لئے ہوم ورک محکمہ خزانہ نے شروع کردیا ہے ۔


نامای میلپیغام

Post Top Ad

اشتہار
اشتہار

تازہ تر ین

آن لائن سرمایہ کاری

Enter your email address

Delivered by FeedBurner

انٹرٹینمنٹ‎

انٹرٹینمنٹ‎

تازہ ترین

اشتہار

Recent

تبصرے