JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.

ہوم

’’ احساس کفالت پروگرام میں رقم لینے کیلئے آنے والی خاتون کی تو لاٹری لگ گئی‘‘۔۔ حکومت کی جانب سے کتنی رقم ملی کہ جھومر ڈالنا شروع کر دیا




اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احساس کفالت پروگرام میں خاتون اُس وقت خوشی سے جھوم اٹھیں جب انہیں 12 ہزار کے علاوہ بقایا جات کی بھی ادائیگی کی گئی۔وزیراعظم احساس کفالت پروگرام (سابقہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام) کے ذریعے کورونا وائرس کی وجہ سے مستحقین میں ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 12 ہزار کی امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اس کے علاوہ احساس کفالت پروگرام کے ذریعے مستحق افراد کو ماہانہ دو ہزار روپے بھی دیے جاتے ہیں۔گھوٹکی میں اوباڑو کے نواحی علاقے ریتی میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت رقم لینے کیلئے
آنے والی خاتون کی لاٹری اس وقت لگی جب اسے 12 ہزار روپے ایمرجنسی کیش پروگرام کے اور 9 ہزار کفالت پروگرام کے بقایا جات ملے جس پر خاتون نے خوشی میں جھومر ڈالنا شروع کردیا۔خاتون کا کہنا تھا 21 ہزار روپے کی رقم ملنے پر وہ بے انتہا خوش ہیں۔خیال رہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ مستحق خاندانوں کو 12 ہزار روپے تقسیم کیے جارہے ہیں جس کے لیے 144 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔


نامای میلپیغام

Post Top Ad

اشتہار
اشتہار

تازہ تر ین

آن لائن سرمایہ کاری

Enter your email address

Delivered by FeedBurner

انٹرٹینمنٹ‎

انٹرٹینمنٹ‎

تازہ ترین

اشتہار

Recent

تبصرے