JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.

ہوم

لاک ڈائون کے دوران گھر میں موجود افرادکیسی خوراک کا استعمال کریں ؟طبی ماہرین کے بہترین مشورے




اسلام آباد (این این آئی)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ موٹے لوگوں کی قوت مدافعت کم ہوتی ہے جس کے باعث انہیں کورونا وائرس لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے لہذا گھروں تک محدود رہنے کے ساتھ خوراک کا بہتر استعمال ضروری ہے۔ ماہر امراض برائے موٹاپا ڈاکٹر معاذالحسن کے مطابق لاک ڈاؤن میں لوگوں کو چکنائی، جنک فوڈز اور بغیر بھوک کے کھانے سے پرہیز کرنا ہے تاکہ اچھی صحت برقرار رہ سکے اور وہ کسی بھی خطرے سے بچ سکیں۔غذائی ماہر ڈاکٹر رابعہ شکیل نے کہا کہ شہریوں کو گھروں میں بہت صحت مند وقت مل رہا ہے،
انہیں وقت کی طرح اپنی خوراک بھی صحت مند بنانی ہے، شہریوں کو ایسی خوراک کا استعمال کرنا ہے جو ان کی قوم مدافعت کو بڑھا سکے۔ڈاکٹر رابعہ کے مطابق لوگوں کو چاہیے وہ اپنی خوراک میں سادہ غذاؤں کا زیادہ استعمال کریں جیسے دالیں، چنے، لیموں، سبز پتوں والی سبزیاں، ساتھ ہی پھلوں میں مالٹا اور کیلے کا استعمال بڑھائیں کیونکہ اس سے قوت مدافعت بڑھے گی اور موٹاپا بھی نہیں ہو گا۔اس کے علاوہ طبی ماہرین کے مطابق لاک ڈاؤن کے دنوں میں خود کو تندرست بنانا ہے تو گھر میں ہلکی پھلکی ورزش، یوگا، بچوں کے ساتھ کھیل کود اور دیگر صحتمند سرگرمیاں ضرور اپنانا ہوں گی۔


نامای میلپیغام

Post Top Ad

اشتہار
اشتہار

تازہ تر ین

آن لائن سرمایہ کاری

Enter your email address

Delivered by FeedBurner

انٹرٹینمنٹ‎

انٹرٹینمنٹ‎

تازہ ترین

اشتہار

Recent

تبصرے