لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران متاثر ہونے والے کرایہ داروں کو مالکان سے بچانے کیلئے بڑا قدم اٹھالیا۔
حکومت پنجاب نےکرایہ داروں کےحقوق کےتحفظ کیلئے 2 ماہ کےدورانیے پر مشتمل احکامات جاری کیے ہیں۔ پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں کوئی بھی مالک مکان لاک ڈاوَن کی مدت کے دوران کرایہ دارکو زبردستی بےدخل نہیں کرسکےگا، کرائےکی مدمیں واجبات کی عدم ادائیگی یاتاخیرپرمالک مکان اپنی جگہ خالی نہیں کرواسکےگا۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ احکامات پرعملدرآمدفوری طورپرہوگااور یہ حکم 60 یوم تک جاری رہےگا۔
