JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.

ہوم

احساس ایمرجنسی کیش کی ادائیگیوں میں کرپشن، کتنے اہلکاروں کو پکڑ لیا گیا؟ تعداد اتنی زیادہ کہ آپ کے غصے کی انتہا نہ رہے




اسلام آباد ( آن لائن) احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے انکشاف کیا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں کرپشن کرنے والے 40 افراد کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے۔ کیش کی ادائیگیوں میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا " احساس ایمرجینسی کیش کی ادائیگیوں میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ میں نے اپنے سٹاف کو بھی ایک سخت پیغام بھیجا ہے اور پچھلے60 گھنٹوں کے دوران کرپشن میں ملوث 40 افراد کے خلاف کاروائی ہو چکی ہے۔"
احساس پروگرام کی سربراہ نے بتایا کہ 8171 پر احساس پروگرام کی امداد کیلئے میسج کرنے والوں کی تعداد 6 کروڑ 27 لاکھ 50 ہزار 461 ہوچکی ہے۔ انہوں نے  ہدایت کی کہ جو بھی مستحق لوگ میسج کرنے سے رہ گئے ہیں وہ اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171 پر بھیجیں ۔
احساس ایمرجینسی کیش کی ادائیگیوں میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ میں نے اپنے سٹاف کو بھی ایک سخت پیغام بھیجا ہے اور پچھلے60 گھنٹوں کے دوران کرپشن میں ملوث 40 افراد کے خلاف کاروائی ہو چکی ہے۔
تصویر ٹوئٹر پر دیکھیں

2,213 people are talking about this



نامای میلپیغام

Post Top Ad

اشتہار
اشتہار

تازہ تر ین

آن لائن سرمایہ کاری

Enter your email address

Delivered by FeedBurner

انٹرٹینمنٹ‎

انٹرٹینمنٹ‎

تازہ ترین

اشتہار

Recent

تبصرے