JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.

ہوم

متحدہ عرب امارات کی پھنسے پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کی پیشکش، پاکستان کا قبول کرنے سے انکار، متحدہ عرب امارات نے پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دیدی




دبئی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی جانب سے وہاں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجنے کی پیشکش کی گئی ہے، جس پر پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، پاکستان اس پیشکش سے انکار اس لئے کیا کیونکہ پاکستان میں قرنطینہ کی ناکافی سہولیات ہیں اس وجہ سے پاکستان نے اپنے شہریوں کو وطن واپس لانے سے انکار کیا ہے۔ امارات میں پاکستانی سفیر غلام دستگیر کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پیشکش کی ہے کہ وہ مملکت میں موجود پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کیلئے تیار ہیں اور اس سلسلے
میں پاکستان کی معاونت بھی کی جائے گی، انہوں نے کہاکہ پاکستان کے محکمہ صحت سمیت کچھ ادارے تاحال اس قابل نہیں ہیں کہ وہ اتنی زیادہ تعداد میں مریضوں کو قرنطینہ کرنے کا انتظام کرسکیں۔ متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ایسا لگا ہے کہ وہ لاوارث ہیں اور انہیں اکیلا چھوڑ دیا گیا ہے، متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو واپس آنے کی اجازت نہ دینے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ وہاں کی وزارت انسانی وسائل کا کہنا ہے کہ جو ملک اپنے شہریوں کو واپس آنے کی اجازت نہیں دے رہے ان کے لئے کوٹہ سسٹم متعارف کروایا جاسکتا ہے اور اس کوٹے کے تحت صرف مخصوص تعداد میں افرادی قوت آنے کی اجازت دی جائے گی۔


نامای میلپیغام

Post Top Ad

اشتہار
اشتہار

تازہ تر ین

آن لائن سرمایہ کاری

Enter your email address

Delivered by FeedBurner

انٹرٹینمنٹ‎

انٹرٹینمنٹ‎

تازہ ترین

اشتہار

Recent

تبصرے