JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.

ہوم

سعید انور اور عامر سہیل پسندیدہ ٹیسٹ اوپننگ جوڑی قرار




لاہور (این این آئی)سابق اوپنر بلے باز سعید انور اور عامر سہیل کی جوڑی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈریم پیئرز مہم میں آج کے دور میں بھی مداحوں کی پسندیدہ ٹیسٹ اوپننگ جوڑی قرار پائی ۔90 کی دہائی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کرنے والے بائیں ہاتھ کے دو عظیم بلے باز سعید انور اور عامر سہیل آج بھی مداحوں کے دلوں پر راج کررہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈریم ٹیسٹ اوپنرز پیئرز میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی جوڑی کو موجودہ کرکٹرز نے بھی خوب سراہا۔2 روز تک جاری رہنے والی سرگرمی کو
ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر موجود سوشل میڈیا کے 10 لاکھ صارفین نے دیکھا اور اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابق کرکٹرز نے بھی اپنے خوابوں کی پسندیدہ جوڑیوں کا انتخاب کیا۔ سابق کپتان سعید انور نے پاکستان کی جانب سے 55 ٹیسٹ میچوں میں 45 سے زائد کی اوسط سے 4052 رنز بنائے جبکہ عامر سہیل نے مجموعی طور پر 47 ٹیسٹ میچوں میں 2823 رنز بنائے۔ اس سرگرمی میں مداحوں کی دوسری پسندیدہ جوڑی سعید انور اور ماجد خان کی رہی، سعید انور اور حنیف محمد تیسرے جبکہ سعید انور اور محمد حفیظ چوتھے ڈریم اوپنر پلیئرز قرار پائے۔اوپنرز کی ڈریم جوڑی کے بعد اب پی سی بی نے ڈریم مڈل آرڈر بیٹسمین کے انتخاب کیلئے مداحوں اور کھلاڑیوں سے رائے طلب کرلی ہے۔

نامای میلپیغام

Post Top Ad

اشتہار
اشتہار

تازہ تر ین

آن لائن سرمایہ کاری

Enter your email address

Delivered by FeedBurner

انٹرٹینمنٹ‎

انٹرٹینمنٹ‎

تازہ ترین

اشتہار

Recent

تبصرے