اردو خبریں اور تبصرے

تازہ تر ین

loading...

ہفتہ، 2 مئی، 2020

نئے پاکستان میں وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس میں اقربا پروری ،رشوت اور افسر شاہی عروج پر پہنچ گئی،جونیئر آفیسر کی من مانیاں، وزیر کی ایما پر سیکرٹری کو دوٹوک جواب دیدیا




اسلام آباد(آن لائن)نیا پاکستان میں وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس میں اقربا پروری ،رشوت اور افسر شاہی عروج پر پہنچ گئی ہے ،اسٹیٹ آفس میں چھوٹے آفیسر نے وزیر کی ایما پر سیکرٹری کے احکامات بھی ماننے سے انکار کر دیا ۔انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سٹیٹ آفیسر نے چھوٹے گریڈکے آفیسر کو نوازنے کے لیے غیر قانونی طور پر ایڈیشنل چارج دیکر دیگر افسران کا استحصا ل کیا ہے اور معلومات کے مطابق گریڈ 18کا آفیسر اس ادارے میں موجود ہے مگر اس کے باوجود اسٹیٹ آفسر نے گریڈ سترہ کے ایک آفیسر کو ایڈیشنل چار ج اس
لیے دے رکھا ہے کہ اس سے انکے آفس کے حریف کو تکلیف پہنچے ،دوسری جانب سیکرٹری نے بھی سٹیٹ آفس کو واضع ہدایت دی کہ فوری طور غیر قانونی طور پر کسی بھی آفیسر کو سفارش پر تعینات نہ کیا جائے مگر سیکرٹری کو بھی یہ جواب دیکر ٹال دیا گیا کہ مذکورہ آفیسر نیاز کی تعیناتی وفاقی وزیر نے کی ہے ،لیکن اس معاملہ پر ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 18کا آفیسر ایوب جان سے اسٹیٹ آفیسر کی چپقلش ہے اور وہ ایوب جان کو تکلیف دینے کے لیے ایک سینئر سیٹ پر جونیئر آفیسر کو تعینات کر رکھا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید خبریں