اردو خبریں اور تبصرے

تازہ تر ین

loading...

ہفتہ، 2 مئی، 2020

پنجاب میں کورونا ریسرچ کو یہودی تنظیم کو سونپنے کی خبریں ! صوبائی وزیر صحت نے خاموشی توڑ دی ، دو ٹوک اعلان کر دیا




لاہور( این این آئی)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب میں کورونا ریسرچ کو یہودی تنظیم کو سونپنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔اپنے بیان میں وزیر صحت نے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں کورونا ریسرچ کو یہودی تنظیم کو سونپنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ریسرچ کرنے والے ڈاکٹرعمار سرور ایک سچے محب الوطن اوورسیز پاکستانی ہیں جو مایہ ناز ریڈیلوجسٹ اور پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ ہیں، ہارورڈ میڈیکل فیکلٹی فزیشنز ہسپتال میں ملازمت کرتے ہیں۔ ڈاکٹر عمار سرور پاکستان چھٹی پر وطن واپس آ کر مشکل کی گھڑی میں قوم کی خدمت کرناچاہتے ہیں۔وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین
راشد نے کہا کہ ڈاکٹرعمار سرور بغیر کسی معاوضہ کے ہائیڈرو کلورو کوئین کو کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے مفید بنانے بارے ریسرچ کر رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید خبریں