JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.

ہوم

ارطغرل کے پروڈیوسر نے پاکستانی فنکاروں سے متعلق اہم اعلان کر دیا


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مختلف زبانوں میں ڈب کرکے نشر کیے جانے والے شہرہ آفاق ترکش ڈرامے ارطغرل غازی نے پاکستان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں۔یہ ترکش ڈرامہ پاکستان میں ترکی سے بھی زیادہ مشہور ہوا ہے اور ڈرامے کے پروڈیوسر نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ترکی میڈیا کے مطابق ڈامہ سیریل ارطغرل غازی کے پروڈیوسر اور رائٹر محمد بوزداغ کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو صرف سیاست اور تجارت میں ہی نہیںبلکہ فن و ثقافت میں بھی مل کر کام کرنا چاہیے اور دونوں ممالک
کے سرمایہ کاروں کو فنون لطیفہ کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا وہ حیرت زدہ ہیں کہ دونوں ممالک کی گہری دوستی کے باوجود ہم نے مل کر ساتھ کوئی پروجیکٹ نہیں کیا۔پروڈیوسر محمد بوزداغ کے مطابق کسی مشترکہ پراجیکٹس کیلئے دونوں ممالک کے پروڈیوسر اور فن کاروں کو اکٹھا ہونا چاہیے اور ناصرف فنون لطیفہ بلکہ دیگر شعبہ ہائے زندگی جیسے کھانے پینے، میوزیم اور تاریخ میں بھی مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ڈرامے کی مقبولیت کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ یہ پراجیکٹ کسی مغربی ڈرامے یا اسلام فوبیا کے ردعمل میں نہیں، اس ڈرامے کو بنانے کا مقصد مسلم فتوحات کی تاریخ کو زندہ رکھنا ہے۔ارطغرل غازی کے پروڈیوسر نے کہا کہ مسلم دنیا میں تاج محل سے الحمرا تک فنون اور تاریخ اعلیٰ ترین مثالیں قائم ہیں، آج ہمیں پوری دنیا کو اسلام کی خوبصورت آواز سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ روزانہ 20 گھنٹے کام کرتے ہیں جب کہ اس وقت ڈرامے کے سیزن 6 کورلش عثمان کی شوٹنگ جاری ہے۔

نامای میلپیغام

Post Top Ad

اشتہار
اشتہار

تازہ تر ین

آن لائن سرمایہ کاری

Enter your email address

Delivered by FeedBurner

انٹرٹینمنٹ‎

انٹرٹینمنٹ‎

تازہ ترین

اشتہار

Recent

تبصرے