JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.

ہوم

عمران خان کی ٹیلی تھون ٹرانسمیشن، سیلاب زدگان کیلئے 500 کروڑ سے زیادہ جمع کرلیے



  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سیلاب زدگان کی 

مدد کیلئے کی گئی ٹیلی تھون ٹرانسمیشن میں 500 کروڑ روپے سے زیادہ کے

 عطیات جمع کرلیے۔

عمران خان کی جانب سے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے انٹرنیشنل ٹیلی تھون ٹرانسمیشن کی گئی جو تین گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔ اس دوران دنیا بھر سے پاکستانیوں نے سیلاب زدہ بھائی بہنوں کی مدد کیلئے بڑے بڑے عطیات دینے کا وعدہ کیا۔ ٹرانسمیشن کے میزبان فیصل جاوید کے مطابق ٹرانسمیشن کے دوران سیلاب زدگان کیلئے 500 کروڑ روپے سے زائد عطیات دینے کا وعدہ کیا گیا ہے جس میں سے بہت سی رقم متعلقہ اکاؤنٹس میں آنا شروع بھی ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے پیسے دینے کا اعلان کیا ہے وہ دراصل اللہ تعالیٰ کے ساتھ وعدہ ہے ، ان تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ جلد از جلد یہ رقم اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردیں تاکہ مستحقین تک اسے بروقت پہنچایا جاسکے۔ فیصل جاوید نے  یہ اعلان بھی کیا کہ ایسی ہی ٹرانسمیشن ایک بار پھر کی جائے گی۔

نامای میلپیغام

Post Top Ad

اشتہار
اشتہار

تازہ تر ین

آن لائن سرمایہ کاری

Enter your email address

Delivered by FeedBurner

انٹرٹینمنٹ‎

انٹرٹینمنٹ‎

تازہ ترین

اشتہار

Recent

تبصرے